اداکارہ سنی لیونی کو مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ کی دھمکی

خبردارکیاکہ وہ معافی مانگیں اور اپنا میوزک ویڈیو ’مدھوبن میں ناچے رادھیکا جیسے جنگل میں ناچے مور‘ اندرون تین دن واپس لے لیں ورنہ کاروائی کا سامنا کریں۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے اتوار کے دن اداکارہ سنی لیونی اور گلوکار شارب اورتوشی کو خبردارکیاکہ وہ معافی مانگیں اور اپنا میوزک ویڈیو ’مدھوبن میں ناچے رادھیکا جیسے جنگل میں ناچے مور‘ اندرون تین دن واپس لے لیں ورنہ کاروائی کا سامنا کریں۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ اس ویڈیو سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض ”ودھرمی“ (غیرمذہبی) لوگ مسلسل ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے میں لگے رہتے ہیں۔

یہ ویڈیو بھی ایسی ہی ایک قابل مذمت کوشش ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.