بائجوس نے شاہ رخ خان کے اشتہارات روک دیئے

ایسا لگتا ہے کہ بڑی ایڈٹیک کمپنی نے سوشیل میڈیا یوزرس کی تنقید پر یہ اقدام کیا۔

نئی دہلی: بائجوس نے اپنے برانڈ ایمبسڈر بالی ووڈ اداکار شاہ خان خان کے اشتہارات عارضی طورپر روک دیئے ہیں کیونکہ ان کے لڑکے آرین خان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) کی تحقیقات جاری ہیں۔

مستند ذرائع نے ہفتہ کے دن آئی اے این ایس کو بتایا کہ بائجوس نے اپنے تمام اشتہارات جس میں شاہ رخ خان دکھائی دیتے ہیں، روک دیئے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ بڑی ایڈٹیک کمپنی نے سوشیل میڈیا یوزرس کی تنقید پر یہ اقدام کیا۔ شاہ رخ خان‘ 2017 سے لرننگ ایپ بائجوس کے برانڈ ایمبسڈر ہیں۔

ربط پیدا کرنے پر بائجوس کے ترجمان نے معاملہ پر تبصرہ سے انکار رکردیا۔ بائجوس نے جاریہ سال 9 کاروبار حاصل کرلئے۔ وہ آئی پی او جاری کرنے والی ہے جس سے کمپنی کی قدر لگ بھگ 45-40 بلین امریکی ڈالر ہوجائے گی۔

شاہ رخان خان کے ٹویٹر پر 42 ملین فالوورس ہیں۔ فیس بک کے انسٹاگرام پر انہیں 26.5 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.