بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری 42 سال کی ہوگئیں

نرگس سوشل میڈیا سائٹ پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر فوٹو پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے تقریباَ ایک ملین فالواوور ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری آج 42 برس کی ہوگئیں نرگس کی پیدائش 20 اکتوبر 1979کو کوئنس (نیویارک) میں ہوئی تھی نرگس کی والدہ میری چیک کرشچیئن تھیں جبکہ والد محمد فخری پاکستانی تھے نرگس جب صرف سات برس کی تھیں تو ان کے والد نے ان کی ماں کو طلاق دے دی تھی امریکہ نیکسٹ ٹاپ ماڈل کا حصہ رہ چکی نرگس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہوئی امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم میں انکی اور رنبیر کپور کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔

سال 2013 میں نرگس فخری کی دوسری فلم مدراس کیفے ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کا سنجیدہ کردار ناظرین کو بہت پسند آیا۔ اس کے بعد نرگس ’میں تیرا ہیرو‘ ، ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ اور ’کک‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ نرگس نے فلم ’اسپائی‘ کے ذریعہ ہالی ووڈ میں ڈیبو کیا۔ ان کے کیرئیر کی دیگر فلموں میں اظہر، ہاوس فل۔ 3 ، اماوس اور بینجو جیسی فلمیں شامل ہیں۔

نرگس سوشل میڈیا سائٹ پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر فوٹو پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے تقریباَ ایک ملین فالواوور ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.