بالی ووڈ اداکار ارمان کوہلی ڈرگس کیس میں گرفتار: این سی بی

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم نے اتوار کی شام کوہلی کے مکان پردھاوا ڈالا اور بعد میں انہیں ایجنسی کے دفتر جنوبی ممبئی لے گئے کیونکہ کچھ منشیات ان کے مکان سے برآمدہوئے تھے۔

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے اتوار کو اداکار ارمان کوہلی کوڈرگس (منشیات) کیس کے سلسلہ میں گرفتارکرلیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

کوہلی سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ہفتہ کو ممنوعہ ڈرگس ان کے مکان سے مبینہ طور پر برآمدکرنے کے بعد استفسار کیا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم نے اتوار کی شام کوہلی کے مکان پردھاوا ڈالا اور بعد میں انہیں ایجنسی کے دفتر جنوبی ممبئی لے گئے کیونکہ کچھ منشیات ان کے مکان سے برآمدہوئے تھے۔

ذرائع نے اتوار کو بتایاکہ کوکین کی معمولی مقدار، کوہلی کے مکان سے برآمد ہوئی جس کے بعد ایک کیس ان کے خلاف درج کیاگیا اور پھرگرفتاری عمل میں لائی۔ ڈرگ کی سربراہی کرنے والا اجئے راجو سنگھ کو بھی گرفتارکرلیاگیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.