بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئن مینو ممتاز کا کینیڈا میں انتقال

انتقال کی خبر مینو ممتاز کے بھائی و سابق اداکار انور علی نے دی۔ ان کا اصل نام ملک النساء تھا۔ وہ ممبئی میں ممتاز علی اور لطیف النساء کے گھر پیدا ہوئی تھیں۔

ممبئی: سینئر کیرکٹر ایکٹریس مینو ممتاز ہفتہ کی صبح کینیڈا میں انتقال کرگئیں۔ وہ ”ریشمی شلوار والی لڑکی“ کے نام سے مشہور تھیں۔ وہ کامیڈین محمود علی مرحوم کی بہن تھیں۔

انتقال کی خبر مینو ممتاز کے بھائی و سابق اداکار انور علی نے دی۔ ان کا اصل نام ملک النساء تھا۔ وہ ممبئی میں ممتاز علی اور لطیف النساء کے گھر پیدا ہوئی تھیں۔

انہوں نے اپنے والد ممتاز علی کے مشہور سانگ اینڈ ڈرامہ اسٹیج شوز میں ڈانسر (رقاصہ) کی حیثیت سے اپنا کیرئیر شروع کیا تھا۔ پہلے یہ خاندان نڈیاڈوالا کمپاونڈ‘ ملاڈ ویسٹ میں رہتا تھا۔1950 کے دہے میں انہیں فلم انڈسٹری میں بریک ملا تھا۔

انہوں نے زائداز 75 فلموں میں رقص اور اداکاری کی تھی۔مینو ممتاز‘ اوپی نیر کے سوپرہٹ ڈانس ڈیوٹ ”ریشمی شلوار کرتا ململ کا“ (نیا دور 1953) کے لئے یاد کی جاتی ہیں۔

گیت آشا بھوسلے اور شمشاد بیگم نے گایا تھا اور اسے مینوممتاز اور زیب النساء خان عرف کم کم پر فلمایا گیا تھا جو جولائی 2020 میں انتقال کرگئیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.