دہلی

رعنا ایوب کا فنڈس کی ضبطی کو چیلنج

رعنا ایوب کو چیاریٹی کے لئے اکٹھا کردہ فنڈس کے مبینہ بے جا استعمال پر پی ایم ایل اے کیس کا سامنا ہے۔ ای ڈی نے فروری میں ان کے 1 کروڑ 77 لاکھ کے اثاثے ضبط کئے تھے۔

نئی دہلی: صحافی رعنا ایوب نے چہارشنبہ کے دن دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے فنڈس کی ضبطی کو چیلنج کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عبوری ضبطی 180 دن کی تکمیل کے بعد ختم ہوگئی لیکن ایجنسی کی کارروائی جاری ہے۔

 رعنا ایوب کو چیاریٹی کے لئے اکٹھا کردہ فنڈس کے مبینہ بے جا استعمال پر پی ایم ایل اے کیس کا سامنا ہے۔ ای ڈی نے فروری میں ان کے 1 کروڑ 77 لاکھ کے اثاثے ضبط کئے تھے۔