انٹرٹینمنٹ

منشیات معاملہ، ٹالی ووڈ اداکار نودیپ سے پوچھ گچھ

منشیات معاملہ میں ٹالی ووڈ اداکار نودیپ پولیس کے سامنے حاضر ہوئے۔ حیدرآباد میں واقع نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ شعبہ کے دفتر کو آج صبح اداکار پہنچے اور متعلقہ عہدیداروں سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: منشیات معاملہ میں ٹالی ووڈ اداکار نودیپ پولیس کے سامنے حاضر ہوئے۔ حیدرآباد میں واقع نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ شعبہ کے دفتر کو آج صبح اداکار پہنچے اور متعلقہ عہدیداروں سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
ڈرگس استعمال کیس، فلم ڈائرکٹر کو پولیس کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت
منشیات فروخت کیس: ٹالی ووڈ اداکار پی ناؤدیپ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
تارک رتنا اسمبلی الیکشن لڑنا چاہتے تھے
ٹالی ووڈ اداکار تارک رتنا چل بسے

ذرائع نے کہا کہ پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد سے ان کے تعلقات کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ گڈی ملکاپور پولیس نے ٹالی ووڈ اداکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کے سامنے حاضر ہونے اور منشیات معاملہ میں جاری جانچ میں تعاون کرنے کی خواہش کی تھی۔

14 ستمبر کو اسٹیٹ اینٹی نارکو ٹک بیورو کے علاوہ گڈی ملکاپور پولیس کے عہدیداروں نے بنگلورو سے تین نائجریائی باشندوں اور4دیگر بشمول ٹالی ووڈ ہدایت کار کو شہر میں منشیات رکھنے اور اسے فروخت کرنے کے الزام پر گرفتار کیا تھا۔

پولیس کی جانچ میں بعد ازاں پتہ چلا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ نودیپ کا تعلق بھی ہے۔ اسٹیٹ اینٹی نارکو ٹک بیورو کے ذرائع نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔