جاوید اختر کیس, کنگنا رناوت حاضر عدالت

معاملہ کی سماعت کا جیسے ہی آغاز ہوا، ان کے وکیل رضوان صدیق نے عدالت کو بتایا کہ رناؤت (شکایت کے سلسلے میں) اس عدالت میں مقدمہ جاری رکھنے کی خواہاں نہیں ہیں۔ صدیق نے کہا کہ انہیں عدالت پر سے اعتبار ختم ہوگیا، کیو ں کہ وہ متعصب نظر آتی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناؤت اپنے خلاف نغمہ نگار جاوید اختر کے ہتک عزت مقدمہ کے سلسلے میں آج ممبئی کی عدالت میں پیش ہوئیں اور کہا کہ انہیں اب عدالت پر اعتبار نہ رہا کیوں کہ اس نے قابل ضمانت جرم میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کرنے کی بالواسطہ ”دھمکی“ دی تھی۔

رناؤت نے اختر کے خلاف بھی ”جبری وصولی اور مجرمانہ دھمکی“ کے الزام میں جوابی شکایت درج کروائی اور ان کے وکیل نے عدالت کو اطلاع دی کہ انہوں نے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے شکایت کی سماعت دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ اگر رناؤت 20/ ستمبر کو اگلی سماعت میں پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف وارنٹ جاری کیا جائے گا۔

رناؤت‘ رواں سال فروری میں ان کے خلاف جاری کئی سمن کے بعد پہلی مرتبہ پیر کو اندھیری کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان کے روبرو پیش ہو کر ضمانت کے ضابطوں کی تکمیل کی۔

معاملہ کی سماعت کا جیسے ہی آغاز ہوا، ان کے وکیل رضوان صدیق نے عدالت کو بتایا کہ رناؤت (شکایت کے سلسلے میں) اس عدالت میں مقدمہ جاری رکھنے کی خواہاں نہیں ہیں۔ صدیق نے کہا کہ انہیں عدالت پر سے اعتبار ختم ہوگیا، کیو ں کہ وہ متعصب نظر آتی ہے۔

وکیل نے دعویٰ کیا کہ عدالت نے ناقابل دست اندازی، قابل مصالحت اور قابل ضمانت کیس انہیں وارنٹ جاری کرنے کی ”دھمکی“ دی جبکہ قانون کے تحت پابندی سے حاضری کی ضرورت نہیں ہے۔“

رناؤت کو بغیر کسی وجہ اور کاز کے عدالت میں طلب کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تک یہ وجہ نہیں بتائی کہ انہیں قابل ضمانت، ناقابل دست اندازی اور قابل مصالحت معاملے کے لیے پابندی سے پیش ہونے کی ضرورت کیوں ہے۔

“ اختر کے وکیل جئے بھردواج نے رناؤت کی دوسری عدالت کو شکایت منتقل کرنے کی درخواست کو ”انتہائی عجیب و غریب“ قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ تو کوئی نوٹس دیا اور نہ ہی (منتقلی کی) درخواست کی نقل ہمیں دیں۔ عدالت 15/ نومبر کو کیس کی سماعت کرے گی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.