دہلی

دہلی میں کرایہ دار کے ہاتھوں مالک مکان کا قتل،ملزم نے لاش کے ساتھ سیلفی لی

دہلی پولیس نے ایک شخص کو اپنے مالک مکان کو مبینہ طور پر ہتھوڑی سے ہلاک کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ مالک مکان نے کرایہ دار کی شراب نوشی پر اعتراض کیا تھا۔ بعدازاں ملزم نے مہلوک کی لاش کے ساتھ سیلفی لی۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک شخص کو اپنے مالک مکان کو مبینہ طور پر ہتھوڑی سے ہلاک کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ مالک مکان نے کرایہ دار کی شراب نوشی پر اعتراض کیا تھا۔ بعدازاں ملزم نے مہلوک کی لاش کے ساتھ سیلفی لی۔

اس واقعہ کی اطلاع آؤٹردہلی کے منگولپورہ علاقہ سے دی گئی۔ ملزم کی بہار کے ساکن پنکچ کمار کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

جرم کے ارتکاب کے 24 گھنٹہ کے اندر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 9 اگست کو پیش آیا تھا۔ ہم نے تکنیکی نگرانی کے بعد اس شخص کو کافی پیچھا کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ملزم نے سریش کے سرپر ہتھوڑی سے ضرب لگائی تھی جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ بعدازاں پنکچ کمار نے فرار ہونے سے پہلے اس کی نعش کے ساتھ سیلفی لی۔