رجنی کانت نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کیا

اس موقع پر رجنی کانت نے اپنے بڑے بھائی ستیہ نارائن راؤ، اپنے ڈرائیور اور دوست راج بہادر، فلمسازوں، ساتھیوں اور ٹامل عوام کا شکریہ ادا کیا۔

نئی دہلی: سوپر اسٹار رجنی کانت نے جنہوں نے پیر کے دن یہاں نیشنل فلم ایوارڈس تقریب میں باوقار داداصاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کیا، اس اعزاز کو اپنے سرپرست آنجہانی فلم ڈائرکٹر کے بال چندر کے نام کیا۔

ہندوستانی سنیما کا اعلیٰ ترین اعزاز داداصاحب پھالکے ایوارڈ کئی دہوں سے مشہور اداکار رجنی کانت کو سال 2019میں دیا گیا تھا جسے انہوں نے آج حاصل کیا۔

اس موقع پر رجنی کانت نے اپنے بڑے بھائی ستیہ نارائن راؤ‘ اپنے ڈرائیور اور دوست راج بہادر‘ فلمسازوں‘ ساتھیوں اور ٹامل عوام کا شکریہ ادا کیا۔

70 سالہ اداکار نے وگیان بھون میں منعقدہ تقریب میں اپنے تمام پروڈیوسرس‘ ڈائرکٹرس‘ ٹیکنیشینس‘ آرٹسٹس‘ ڈسٹری بیوٹرس‘ میڈیا‘ پریس‘ عام پرستاروں اور ٹامل عوام سے اظہارِ تشکر کیا۔

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے رجنی کانت کو عظیم ملک کا عظیم فرزند قراردیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.