سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا، سوپراسٹار کی پیر کو 56 ویں سالگرہ

انہیں ممبئی سے متصل ضلع رائے گڑھ میں پنویل کے قریب ان کے اپنے فارم ہاؤزمیں ایک غیرزہریلے سانپ نے ڈس لیاتھا۔

ممبئی: بالی ووڈ سوپراسٹار سلمان خان کو اتوار کے دن دواخانہ سے ڈسچارج کردیاگیا۔

انہیں ممبئی سے متصل ضلع رائے گڑھ میں پنویل کے قریب ان کے اپنے فارم ہاؤزمیں ایک غیرزہریلے سانپ نے ڈس لیاتھا۔

ذرائع کے بموجب ہفتہ کی رات سانپ نے سلمان خان کے ہاتھ کو ڈس لیاتھا جس کے بعد انہیں نوی ممبئی کے ایک ہسپتال لے جایاگیاتھا۔

اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ سلمان کو 6گھنٹے بعد ڈسچارج کردیاگیا۔ وہ گھر واپس آگئے ہیں اور ٹھیک ہیں۔ سلمان خان اپنے پنویل والے فارم ہاؤز میں واپس آگئے ہیں جہاں وہ پیر کے دن اپنی 56 ویں سالگرہ منائیں گے۔ ان کی حالیہ فلم انتم ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.