سونوسود پر 250 کروڑ روپئے مالیاتی بے قاعدگیوں کا الزام

یہ انکشاف آئی ٹی کے ملازمین نے دو یوم تک ممبئی‘ دہلی‘لکھنو‘ جئے پور‘ کانپور اور گروگرام میں 28عمارتوں پر دھاووں کے بعد کیا گیا جسے کسی بھی اداکار کی سب سے بڑی تحقیقاتی کارروائی قرار دی گئی ہے۔

ممبئی: صدمہ انگیز انکشاف میں محکمہ انکم ٹیکس نے بالی ووڈ اداکار سونوسود کو تقریباً 250کروڑ روپئے مالیاتی بے قاعدگیوں میں قصوروار قرار دیا ہے۔

 جس کیلئے انہوں نے چیارٹی کے فنڈس کا استعمال بوگس رابطوں اور ہندوستان بھر میں لین دین کے دوران کیا۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

یہ انکشاف آئی ٹی کے ملازمین نے دو یوم تک ممبئی‘ دہلی‘لکھنو‘ جئے پور‘ کانپور اور گروگرام میں 28عمارتوں پر دھاووں کے بعد کیا گیا جسے کسی بھی اداکار کی سب سے بڑی تحقیقاتی کارروائی قرار دی گئی ہے۔

آئی ٹی نے دعویٰ کیا کہ غیر استعمال شدہ مالیہ بذریعہ عطیات وصول ہوئے۔

مجموعی طورپر لوگوں سے 20کروڑ روپئے جعلی رابطوں پر 65کروڑ روپئے اور سرکولرکے ذریعہ لین دین مالیتی 175کروڑ روپئے جئے پور کی انفرااسٹرکچر کمپنی سے لئے گئے۔

رقم اور اس سے متعلق دستاویزات اور دیگر ٹیکس سے بچنے کے شواہد کے بعد آئی ٹی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.