شاہ رخ خان سے رشوت کی مانگ کی تحقیقات

این سی بی کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ناردن ریجن گیانیشور سنگھ یہ انکوائری کریں گے۔ ناردن ریجن کا ہیڈکوارٹرس نئی دہلی میں واقع ہے۔ گیانیشور سنگھ این سی بی کے چیف ویجلنس آفیسر بھی ہیں۔

نئی دہلی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز ڈرگس کیس میں اداکار شاہ رخ خان کے لڑکے آرین خان کو رہا کردینے ایجنسی کے بعض عہدیداروں کی طرف سے 25 کروڑ کی جبری وصولی کی کوشش کے دعوؤں کی ویجلنس انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

این سی بی کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ناردن ریجن گیانیشور سنگھ یہ انکوائری کریں گے۔ ناردن ریجن کا ہیڈکوارٹرس نئی دہلی میں واقع ہے۔ گیانیشور سنگھ این سی بی کے چیف ویجلنس آفیسر بھی ہیں۔

کروز ڈرگس کیس کے ایک آزاد گواہ پربھاکر سائل نے اتوار کے دن ایک حلف نامہ میں دعویٰ کیا تھا کہ این سی بی کے ایک عہدیدار اور کیس سے جڑے بعض دیگر لوگوں نے آرین خان کو چھوڑدینے کے لئے 25 کروڑ روپے مانگے تھے۔

سائل نے کہا کہ وہ کیس کے ایک اور گواہ کے پی گوساوی کا باڈی گارڈ ہے جو 3 اکتوبر کو کروز ٹرمنل پر این سی بی دھاوے کے بعد سے فرار ہے۔ سائل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے گوساوی کو شاہ رخ خان کی منیجر سے ملاقات کرتے دیکھا تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.