عریاں فلموں کا کیس راج کندرا کو ضمانت

راج کندرا نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیاکہ مبینہ قابل اعتراض عریاں مواد تیارکرنے میں ان کے  ”سرگرمی سے ملوث“ ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں اوریہ کہ اس کیس میں انہیں بلی کابکرا بنایاگیاہے۔

ممبئی: ایک مجسٹریٹ عدالت نے تاجر و فلمساز راج کندرا کو جنہیں دو ماہ قبل عریاں فلموں کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا‘ ضمانت منظور کی ہے۔

کندرا کے ساتھی ریان تھارپے کوبھی عدالت نے ضمانت منظورکی ہے۔

46 سالہ کندرا نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست ضمانت داخل کی کہ ممبئی پولیس کرائم برانچ کی جانب سے اس کیس میں داخل کردہ ضمنی چارج شیٹ میں ان کے خلاف ایک بھی شہادت موجود نہیں ہے۔

راج کندرا نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیاکہ مبینہ قابل اعتراض عریاں مواد تیارکرنے میں ان کے  ”سرگرمی سے ملوث“ ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں اوریہ کہ اس کیس میں انہیں بلی کابکرا بنایاگیاہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپاشٹی کے شوہر کندرا پر آئی پی سی اورانفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد 19۔ جولائی کوگرفتارکیاگیا تھا۔

 مجسٹریٹ عدالت نے کندرا کو محض50 ہزار روپے کے مچلکہ پر ضمانت منظورکی ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.