کرینہ۔ سیف کے بیٹے کے نام پر مدھیہ پردیش کے اسکول میں تنازعہ

مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوہ کے اکیڈیمک ہائٹس پبلک اسکول نے طلبا سے سوال کیا کہ کرینہ اور سیف کے بیٹے کا پورا نام بتائیں / تحریر کریں۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ایک خانگی اسکول میں امتحان میں بالی ووڈ ستاروں کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کا نام پوچھنے پر بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسکول کو نوٹس وجہ نمائی جاری کردی گئی ہے۔ چھٹویں جماعت کے جنرل نالج حالات ِ حاضرہ سکشن میں یہ سوال پوچھا گیا۔

مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوہ کے اکیڈیمک ہائٹس پبلک اسکول نے طلبا سے سوال کیا کہ کرینہ اور سیف کے بیٹے کا پورا نام بتائیں / تحریر کریں۔

پارٹ بی کرنٹ افیرس سکشن میں 5 سوالات تھے۔ پہلے سوال میں پوچھا گیا کہ شطرنج میں ملک کا پہلا گرانڈ ماسٹر کون ہے؟ جبکہ دوسرا سوال تھاکرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے کا پورا نام لکھیں۔

دیگر 3 سوالات میں پوچھا گیا کہ کس ہندوستانی پائلٹ کا جہاز پاکستان میں گرپڑا؟ آئی پی ایل کپ 2019 کس ٹیم نے جیتا؟ اور شمالی کوریا کا ڈکٹیٹر کون ہے؟۔ ٹسٹ کے بعد سوال نمبر2 بعض والدین کو ہضم نہیں ہوا۔

اسکول کی پیرنٹس اسوسی ایشن نے کھنڈوہ کے ضلعی محکمہ تعلیم سے شکایت کی جس کے بعد محکمہ نے نوٹس وجہ نمائی جاری کی۔ نوٹس کا جواب آنے کے بعد آگے کی کارروائی ہوگی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.