گلوکارہ آشا بھونسلے 88 سال کی ہوگئیں

محض نو برس کی عمر میں ہی والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور کنبہ کی معاشی ذمہ داری نبھاتے ہوئے آشا اور انکی بہن لتامنگیشکر نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گانا بھی شروع کردیا۔

ممبئی: اپنی دلکش آواز سے شائقین کے دلوں کو محظوظ کرنے والی مشہور گلوکارہ آشا بھونسلے آج 88 سال کی ہوگئیں۔ آٹھ (8) ستمبر 1933 کو مہاراشٹر کے سانگلی گاؤں میں پیدا ہوئیں آشا بھونسلے کے والد پنڈت دیناتھ منگیشکر مراٹھی تھیٹر سے وابستہ تھے۔

محض نو برس کی عمر میں ہی والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور کنبہ کی معاشی ذمہ داری نبھاتے ہوئے آشا اور انکی بہن لتامنگیشکر نے فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گانا بھی شروع کردیا۔

آشا بھونسلے نے 1948 میں اپنا پہلا گانا ’ساون آیا‘ فلم چنریا میں گایا تھا۔ سولہ سال کی عمر میں اپنے کنبے کی خواہشات کے برخلاف آشا نے اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑے گنپت راؤ بھونسلے سے شادی کرلی۔ ان کی یہ شادی زیادہ کامیاب نہیں رہی اور بالآخر انہیں ممبئی سے واپس پنے میں واقع اپنے گھر جانا پڑا۔

 اسوقت تک گیتا دت، شمشاد بیگم اور لتامنگیشکر فلموں میں بطورگلوکارہ اپنا سکہ جماچکی تھیں۔ سال 1957 میں موسیقار او پی نیر کی موسیقی ہدایت کاری میں پروڈیوسر ہدایت کار بی آر چوپڑا کی فلم ’نیا دور‘ آشا بھونسلے کے کیریئر میں ایک اہم پڑاؤ لے کر آیا۔

سال 1966 میں فلم ’تیسری منزل‘ میں آشا نے آر ڈی برمن کی موسیقی میں ’آجا آجا میں ہوں پیار تیرا‘ گانے کو اپنی آواز دی جس سے انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی ۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.