ہتک عزت مقدمہ، منتقلی درخواست قابل قبول نہیں: جاوید اختر

وکیل جئے بھردواج کے ذریعہ داخل کردہ اپنے تحریری جواب میں اختر نے کہا کہ موجودہ منتقلی کی درخواست قطعی قابل قبول نہیں ہے۔

ممبئی: نغمہ نگار جاوید اختر نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ کنگنا رناؤت کی درخواست قبول کیے جانے کے قابل نہیں اور اس کا مقصد مقدمہ کی کارروائی کو تاخیر کا شکار بنانا ہے۔

واضح رہے کہ رناؤت نے گزشتہ ماہ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے روبر درخواست داخل کر کے شکایت کی دوسری عدالت کو منتقلی کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ مجسٹریٹ کی عدالت پر سے ان کا اعتبار ختم ہوگیا۔

 جس نے بالواسطہ طورپر حاضر عدالت نہ ہونے کی صورت میں وارنٹ جاری کرنے کی دھمکی دی تھی۔

وکیل جئے بھردواج کے ذریعہ داخل کردہ اپنے تحریری جواب میں اختر نے کہا کہ موجودہ منتقلی کی درخواست قطعی قابل قبول نہیں ہے اور فوری مسترد کئے جانے کی مستحق ہے۔

موجودہ درخواست میں جن وجوہات کا ذکر کیا گیا وہ درخواست گزار کو 7 ماہ کے دوران مسلسل سمن کی اجرائی کے بعد پہلی مرتبہ دی گئیں جس کا واحد مقصد معاملے کو تاخیر کا شکار بنانا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.