تلنگانہ

وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد

وزیراعظم کا دورہ 4 اور 5 مارچ کو ہوگا۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ کے لئے پروٹوکول کے مطابق دعوت نامے جاری کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کا دورہ 4 اور 5 مارچ کو ہوگا۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ کے لئے پروٹوکول کے مطابق دعوت نامے جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
بی آر ایس۔ بی ایس پی اتحاد پارٹیوں کی مرضی: کشن ریڈی
آخری تاریخ کے بعد ووٹرلسٹ میں اندراج نہیں ہوگا: رونالڈ راس
مودی جگتیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
فلم رضا کار، بی جے پی قائدین میں اختلافات عیاں

انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لئے گورنر، چیف منسٹر اور عہدیداروں کا موجود رہنا ایک روایت ہے لیکن اس روایت کو سابق چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راو نے پامال کیا تھا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ موجودہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کا استقبال کرنا چاہتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی 4 مارچ کو عادل آباد میں 6,600 کروڑ کے ترقیاتی پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 5 مارچ کو مودی سنگاریڈی میں 9,000 کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

کشن ریڈی نے کہا وہ سب سے پہلے میڈی گڈہ گئے تھے ہمارے حساب سے ڈیم سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے میڈی گڈہ پر دی گئی رپورٹ صد فیصد درست ہے۔

کشن ریڈی نے ڈیم سیفٹی اتھارٹی کی رپورٹ کو سیاسی رپورٹ قرار دیتے ہوئے بی آر ایس قائدین کے تبصروں کی سخت مذمت کی۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی اگلے پارلیمانی انتخابات میں ریاست کی تمام 17 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔