احمد مسعود کی طالبان سے مذاکرات پر مشروط آمادگی

سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود وادی پنجشیر میں مزاحمتی فورس کی قیادت کررہے ہیں۔گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے آج صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کابل: افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان مخالف قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کردی۔

سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود وادی پنجشیر میں مزاحمتی فورس کی قیادت کررہے ہیں۔گزشتہ کئی روز سے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ طالبان کی جانب سے آج صوبے کے تمام اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اس دوران  احمد مسعود نے بھی طالبان سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری بیان میں احمد مسعود نے کہا کہ مزاحمتی فورس افغان علما کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے۔

ہم  پنج شیر میں لڑائی ختم کرکے بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ پائیدار امن کیلئے طالبان کی جانب سے حملے روکنے کی شرط پرہم بھی لڑائی روکنے کو تیار ہیں۔

 (اے پی۔ یو این آئی)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.