اسرائیلی جیل سے فرار4 فلسطینی قیدی گرفتار

فلسطینی قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے فوراً بعد غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے گئے تاہم اسرائیلی فوج نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

یروشلم: اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا کہ سخت سیکیورٹی جیل سے فرار ہوئے 6 فلسطینیوں قیدیوں کے منجملہ مزید2 کو آج صبح گرفتار کرلیاگیا۔ دیگر دو قیدی اس وقت بھی فرار ہے۔

گرفتار قیدیوں میں 2000 کے اوائل کی دوسری فلسطینی شورش کے مشہور عسکریت پسند قائد زکریا زبیدی بھی شامل ہیں۔

تصاویر میں بتایاگیا کہ زبیدی اور دیگر نامعلوم افراد زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کی آنکھوں پر پٹی کے ساتھ ہی ساتھ انہیں ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں۔ ایک ہائی سکیورٹی اسرائیلی جیل سے سرنگ بنا کر فرار ہونے والے 6 فلسطینی قیدیوں میں سے چار کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آک ہائی سکیورٹی اسرائیلی جیل میں سرنگ بنا کر پیر چھ ستمبر کو فرار ہو جانے والے 6 فلسطینی قیدیوں میں سے اب تک 4 کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دو مفرور قیدیوں کا تاہم ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اسرائیلی حکومت یا پولیس نے فی الحال ان دونوں کی گرفتاری کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے فوراً بعد غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے گئے تاہم اسرائیلی فوج نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

کسی فلسطینی گروپ نے اس راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم سمجھا جاتا ہے کہ یہ فلسطینوں کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف رد عمل کے طور پر داغے گئے تھے۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.