اشرف غنی حکومت کے عہدیداروں کے بینک کھاتے بند

طالبان کلچرل کمیشن کے رکن انعام اللہ ثمن غنی نے کہا کہ پچھلی حکومت کے بعض عہدیداروں کے کھاتے بند کردیئے گئے ہیں۔ ان میں بیشتر وہ ہیں جو ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

کابل:  طالبان نے سابق اشرف غنی حکومت کے بعض عہدیداروں کے بینک کھاتے بند کردیئے ہیں۔

ان میں زیادہ تر وہ عہدیدار ہیں جو 15  اگست کو سقوط ِ کابل کے بعد افغانستان چھوڑکر بھاگ گئے۔

طالبان کلچرل کمیشن کے رکن انعام اللہ ثمن غنی نے جمعرات کے دن یہ اعلان کیا لیکن انہوں نے عہدیداروں کے نام نہیں بتائے۔ طلوع نیوز نے یہ اطلاع دی۔

اس نے ثمن غنی کے حوالہ سے کہا کہ پچھلی حکومت کے بعض عہدیداروں کے کھاتے بند کردیئے گئے ہیں۔

ان میں بیشتر وہ ہیں جو ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔ ملک کے سنٹرل بینک دا افغانستان بانک کی طرف سے تاہم کوئی سرکاری تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.