افغانستان میں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں

گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعہ اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین پاکستانی کرنسی میں ہو گی لیکن اب اس حوالہ سے طالبان سے وضاحت کر دی ہے۔

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام تجارتی لین دین صرف افغان کرنسی میں ہو گی۔

گزشتہ دنوں میڈیا کے ذریعہ اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین پاکستانی کرنسی میں ہو گی لیکن اب اس حوالہ سے طالبان سے وضاحت کر دی ہے۔

طالبان کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہو گی۔

افغان طالبان کا کہنا ہے ملک کی شناخت بہت اہم ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو وطن کے مادی اور روحانی مفادات کے خلاف ہو۔ سوشیل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بڑے چھوٹے تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوں گے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.