امراللہ صالح کے بھائی کی نعش ورثا کو نہیں دی گئی

طالبان نے خبر کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عزیزی‘ پنج شیر میں ان کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا۔ مزاحمتی محاذ قائدین کے اہل خانہ کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

نئی دہلی: افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو طالبان نے ہلاک کردیا۔

ان کے عزیزوں نے خبر کی توثیق کی اور کہا کہ عزیزی کی نعش انہیں نہیں سونپی گئی ہے۔

خامہ نیوز نے یہ اطلاع دی۔ طالبان نے خبر کی تردید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عزیزی‘ پنج شیر میں ان کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا۔ مزاحمتی محاذ قائدین کے اہل خانہ کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں مقتول چھاپہ مار قائد احمد شاہ مسعود کے بھتیجہ کمانڈر عبدالودود کو مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان فہیم دشتی کے ساتھ مار ڈالا گیا تھا۔ طالبان نے دونوں ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.