شمالی بھارت

بیٹے کی لاش حوالے نہ کرنے پر ماں کو تھپڑ مارنے کا صدمہ انگیز واقعہ

ایک صدمہ انگیز واقعہ میں مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول میں لاش کا طبی معائنہ کیلئے ایک 9 سالہ لڑکے کی لاش حوالے کرنے سے انکارپر ایک پولیس ملازم نے آہ وبکا کرنے والی ماں کوتھپڑ مارا۔

بھوپال: ایک صدمہ انگیز واقعہ میں مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول میں لاش کا طبی معائنہ کیلئے ایک 9 سالہ لڑکے کی لاش حوالے کرنے سے انکارپر ایک پولیس ملازم نے آہ وبکا کرنے والی ماں کوتھپڑ مارا۔

متعلقہ خبریں
میاچ کے دوران زہریلا سانپ ٹینس کورٹ میں پہنچ گیا
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا

رپورٹ کے مطابق ضلع کے علاقہ جیت پورکے ایک دیہات میں دو دن قبل سانپ ڈسنے پر لڑکے کوعلاج کیلئے ایک ہاسپٹل میں شریک کیاگیا۔

ڈاکٹروں نے لڑکے کی زندگی بچانے پوری کوشش کی لیکن دوران علاج لڑکا فوت ہوگیا۔

لڑکے کی لاش اٹھائے ماں ہاسپٹل کے باہر زاروقطار رورہی تھی۔

ایک کانسٹبل بنام سنتوش سنگھ پریہار نے پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکے کی لاش حوالے کرنے کہاتاہم ماں نے لاش حوالے کرنے سے انکارکردیا۔

اس کے افراد خاندان نے الزام عائد کیاکہ پریہار نے خاتون کو تھپڑرسید کیا۔ اے ایس پی شہڈول مکیش ویشیانے بتایاکہ پریہار کافوری پولیس لائن تبادلہ کردیاگیا اورمزیدانکوائری جاری ہے۔