بین الاقوامی پروازوں کیلئے کابل ایرپورٹ3 دن میں تیار ہوگا

طالبان نے دستاویزات رکھنے والوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے جہاں منگل کی رات کارگزار حکومت کا اعلان ہوچکا ہے۔

کابل: طالبان کے عہدیداروں اور تکنیکی ٹیموں کے حوالہ سے ایک میڈیا رپورٹ میں آج کہا گیا کہ کابل کا حامد کرزئی انٹرنیشنل ایرپورٹ آئندہ 3 دن میں بین الاقوامی پروازوں کے لئے تیار ہوجائے گا۔ خامہ نیوز رپورٹ کے مطابق ایرپورٹ پر افغان انجینئرس کے ساتھ ساتھ قطر اور ترکی کی ٹیمیں بھی کام کررہی ہیں۔

امارت اسلامی افغانستان نے قطر اور ترکی سے خواہش کی تھی کہ وہ اپنے ماہرین کو روانہ کریں اور ایرپورٹ کی مرمت میں ان کی مدد کریں جسے اندرون ملک پروازوں کے لئے 3 دن میں تیار کردیا گیا تھا لیکن بین الاقوامی پروازوں کی ایرپورٹ سے آمدورفت ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قطر اور یو اے ای نے بڑے اسکرینس‘ کمپیوٹرس‘ اسکانرس اور دیگر الکٹرانک آلات کا عطیہ دیا ہے اور ٹیکنیکل  ٹیمیں اب انہیں ٹرمنلس میں نصب کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی دوران طالبان نے دستاویزات رکھنے والوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے جہاں منگل کی رات کارگزار حکومت کا اعلان ہوچکا ہے۔ خامہ نیوز نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے تخلیہ کے دوران جو 31  اگست کو مکمل ہوا‘ ایرپورٹ کو 20 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا۔

(آئی اے این ایس)

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.