سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نئے ضوابط

محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’نئے ضوابط کے مطابق سعودی عرب آنے والے ایسے مسافر جنہوں کورونا ویکسین نہیں لگائی یا ملک میں تصدیق شدہ ویکسین کی ایک خوراک لے رکھی ہے  انہیں ملک پہنچنے کے بعد 5 دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا‘۔

ریاض: سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا گیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ نے کہا ہے کہ ’ان ضوابط کا تعلق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ہے جہاں سے براہ راست پروازوں کی اجازت ہے‘۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’نئے ضوابط کے مطابق سعودی عرب آنے والے ایسے مسافر جنہوں کورونا ویکسین نہیں لگائی یا ملک میں تصدیق شدہ ویکسین کی ایک خوراک لے رکھی ہے  انہیں ملک پہنچنے کے بعد 5 دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا‘۔

’ایسے مسافروں کو ملک میں آنے سے 72 گھنٹہ پہلے پی سی آر کرنا ہوگا جبکہ ملک میں آنے کے 24 گھنٹے بعد دوبارہ ٹسٹ کرنا ہوگا‘۔

نئے ضوابط کا اطلاق جمعرات 23 ستمبر سے دوپہر 12 بجے کے بعد ہوگا‘۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.