طالبان ’ کوآپریٹیو‘ اور ’پروفیشنل‘ : وائٹ ہاؤس

کابل ائیرپورٹ پر چارٹر فلائٹس کے ذریعہ امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کی روانگی میں طالبان تعاون کر رہے ہیں۔

واشنگٹن: طالبان کے افغانستان میں کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں پھنسے امریکیوں کے جمعرات کے روز کابل سے قطر ائیر لائن کی چارٹر فلائٹ کے ذریعے امریکی شہریوں کے کابل سے نکلنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے کابل سے نکلنے کی اجازت دینے کے بعد طالبان کو ’تعاون کرنے والے‘ اور ’پیشہ وارانہ‘ قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر چارٹر فلائٹس کے ذریعے امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کی روانگی میں طالبان تعاون کر رہے ہیں۔قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہورن نے کہا کہ طالبان نے لچک دکھائی ہے جبکہ یہ ایک پہلامثبت قدم ہے۔

واضح رہے کہ 200 کے قریب مسافروں جن میں امریکی اور برطانوی شہری شامل تھے ان کو لیکر قطر ائیر لائن کی پرواز جمعرات کی شب دوحہ پہنچی۔وائٹ ہاؤس نے چارٹر پروازوں کی حفاظت میں سہولت فراہم کرنے پر قطر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.