طیب اردغان کو قتل کرنے کی کوشش ناکام

۔ اردغان جنوب مشرقی شہر سرت میں ایک ریالی سے خطاب کیلئے آنے والے تھے اور ان کی اس ریالی کی حفاظت کیلئے پولیس کی جو گاڑیاں لگائی گئی تھیں ان میں ایک گاڑی کے نیچے دھماکو آلہ پایاگیا۔

انقرہ۔5 دسمبر(یروشلم پوسٹ) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کو قتل کرنے کی کوشش‘ ترک انٹلیجنس نے ہفتہ کی شام ناکام کردی۔ ترکش میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ اردغان جنوب مشرقی شہر سرت میں ایک ریالی سے خطاب کیلئے آنے والے تھے اور ان کی اس ریالی کی حفاظت کیلئے پولیس کی جو گاڑیاں لگائی گئی تھیں ان میں ایک گاڑی کے نیچے دھماکو آلہ پایاگیا۔

 اس آلہ کا پتہ ریالی شروع ہونے سے چند منٹ قبل چلا۔ دھماکو آلہ کو ترک پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ کردیا۔ ترکی کی نیوزایجنسی قرارنے یہ اطلاع دی۔ فارنسک ماہرین نے دھماکو آلہ کی جانچ کی۔ انہوں نے فنگرپرنٹس کیلئے پولیس گاڑی کی بھی جانچ کی۔ دھماکو آلہ کس نے رکھا اس کاپتہ چلانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ صباح کے بموجب ایک پولیس عہدیدار کی نجی کار کے نیچے بم پایاگیا۔ بعدازاں پتہ چلاکہ یہ عہدیدار اس ٹیم کا حصہ تھا جو صدر رجب طیب اردغان کی ریالی کے لئے سیکیوریٹی فراہم کررہی تھی۔ ہاتھ سے بنایاگیا دھماکوآلہ پولیس عہدیدار کی پارکڈ نجی کار کے نیچے پایاگیا۔ صدراردغان شام کی سرحد کے قریب واقع ایک چھوٹے سے شہر میں ریالی سے خطاب کیلئے آنے والے تھے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.