مشرق وسطیٰ

ہم موت سے چند منٹ کی دوری پر ہیں، سربراہ الشفا اسپتال غزہ

غزہ میں الشفا اسپتال کے منیجر محمد ابوسلمیہ نے بتایا کہ الشفا اسپتال کے اطراف ہر شخص کو اسرائیلی طیارے اور اسنائپرز نشانہ بنا رہے ہیں، ہم زخمیوں کو اٹھانےکے لیے اسپتال سے باہربھی نہیں جا سکتے۔غزہ میں الشفا اسپتال کے منیجر محمد ابوسلمیہ نے بتایا کہ الشفا اسپتال کے اطراف ہر شخص کو اسرائیلی طیارے اور اسنائپرز نشانہ بنا رہے ہیں، ہم زخمیوں کو اٹھانےکے لیے اسپتال سے باہربھی نہیں جا سکتے۔

غزہ: غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث اسپتال میں تمام سرجیکل آپریشنز رک چکے ہیں اور ہم موت سے چند منٹس کی دوری پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر پھر اسرائیلی بمباری
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)
ریشبھ پنت کو جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان

عرب میڈیا سے گفتگو میں غزہ میں الشفا اسپتال کے منیجر محمد ابوسلمیہ نے بتایا کہ الشفا اسپتال کے اطراف ہر شخص کو اسرائیلی طیارے اور اسنائپرز نشانہ بنا رہے ہیں، ہم زخمیوں کو اٹھانےکے لیے اسپتال سے باہربھی نہیں جا سکتے۔

https://twitter.com/fidaazaanin/status/1722945813872099355

ڈائریکٹرالشفا اسپتال نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم موت سےصرف چند منٹس دور ہیں، دنیا ہمیں مرتے ہوئے دیکھ رہی ہے اور الشفا اسپتال کی نرسری میں بچے اور آئی سی یو میں مریض بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری کے باعث الشفا کمپلیکس کےاندرپناہ گزینوں کے خیموں میں بھی آگ لگ گئی جس کے پورے میڈیکل کمپلیکس میں پھیلنےکا خطرہ ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے الشفا میڈیکل اسپتال کے اندرونی صحوں کو نشانہ بنایا ہے، الشفا اسپتال میں اسرائیلی حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔