نئی حکومت کی تقریب حلف برادری 9/11 کو منعقد کی جائے گی: طالبان

اس دن امریکہ کے ٹوئن ٹاورس پر دہشت گردحملوں کے 20 برس مکمل ہورہے ہیں۔ امریکہ نے ان ہی حملوں کو بنیاد بناکر افغانستان پر جنگ مسلط کی تھی لیکن ابھی تک ان حملوں میں افغانستان کے رول کو ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔

طالبان نے ٹوئٹر ہینڈل سے اعلان کیا کہ نئی حکومت کی تقریب حلف برادری9/11 کو منعقد کی جائے گی۔ خیال رہے کہ 11 ستمبر کا دن افغانستان اور امریکہ دونوں کیلئے ایک تاریخی دن ہے۔

اس دن امریکہ کے ٹوئن ٹاورس پر دہشت گردحملوں کے 20 برس مکمل ہورہے ہیں۔ امریکہ نے ان ہی حملوں کو بنیاد بناکر افغانستان پر جنگ مسلط کی تھی لیکن ابھی تک ان حملوں میں افغانستان کے رول کو ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔

 امارات اسلامی افغانستان کے حکومتی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک پاکستان، چین، ترکی، مصر، قطر، متحدہ عرب امارت، روس، ازبکستان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ مختلف ممالک کو دعوت نامے جاری کئے جاچکے ہیں۔

اس دوران کابل سے پہلی سیولین پرواز دوحہ پہنچ گئی ہے۔ امریکی انخلاء کے بعد افغانستان سے یہ پہلی تجارتی پرواز تھی جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کابل ایرپورٹ کا انتظام کنٹرول میں ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.