پاکستان‘فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا ملک: ہندوستان

پاکستان اپنے پھچواڑہ میں دہشت گردوں کو اس امید میں پال پوس کر بڑا کرتا ہے کہ وہ صرف اس کے پڑوسیوں کو نقصان پہنچائے گا۔ ہمارے خطہ بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھایا ہے۔

اقوام متحدہ: ہندوستان نے پاکستان کو دہشت گردی کا سرپرست اور اقلیتوں کو دبانے والا ملک قراردیا اور اس کی مذمت کی۔ اس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے الزام کے جواب میں یہ بات کہی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستانی مشن کی فرسٹ سکریٹری اسنیہہ دوبے نے جمعہ کے دن کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو فائر فائٹر کے لبادہ میں آگ لگاتا ہے۔

 پاکستان اپنے پھچواڑہ میں دہشت گردوں کو اس امید میں پال پوس کر بڑا کرتا ہے کہ وہ صرف اس کے پڑوسیوں کو نقصان پہنچائے گا۔ ہمارے خطہ بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھایا ہے۔

 پاکستان میں آج اقلیتیں سکھ‘ ہندو‘ عیسائی مسلسل خوف میں جی رہے ہیں۔ ان کے حقوق دبائے جارہے ہیں۔ ہندوستان میں اقلیتوں سے غلط برتاؤ کے عمران خان کے دعویٰ پر اسنیہہ دوبے نے کہا کہ تکثیریت وہ تصور ہے جسے پاکستان سمجھ نہیں سکتا۔

ہندوستان میں اعلیٰ ترین عہدوں صدر‘ نائب صدر‘ وزیراعظم‘ چیف جسٹس اور چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدوں پر اقلیتیں فائز ہوچکی ہیں۔ ہندوستان میں میڈیا اور عدلیہ آزاد ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.