پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں: صدر عارف علوی

علوی نے 2019 کے دوران پاکستان میں  دہشت گردوں کے کیمپ پر ہندوستان کے فضائی حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ یہ خواہش رہے کہ اُس کے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات رہیں مگر ہندوستان اِس خواہش کو ایک کمزوری متصور کرتا ہے۔

اسلام آباد: صدر عارف علوی نے آج کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رہیں مگر ہندوستان اِس خواہش کو ایک کمزوری سمجھتا ہے۔

اُنہوں نے الزام عائد کیاکہ نئی دہلی بیجنگ کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ علوی نے اِن خیالات کا اظہار پارلیمنٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کی شروعات کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران کیا۔

علوی نے 2019 کے دوران پاکستان میں  دہشت گردوں کے کیمپ پر ہندوستان کے فضائی حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہمیشہ یہ خواہش رہے کہ اُس کے پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات رہیں مگر ہندوستان اِس خواہش کو ایک کمزوری متصور کرتا ہے۔

 علوی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ہندوستان کشمیر کے عوام کے ساتھ کافی نا انصافی کررہا ہے۔

علوی نے بتایاکہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور وہ اِس جنگ زدہ پڑوسی ملک میں مثبت رول ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.