ہندوستان ودیگر ممالک سے سفری پابندی ختم :یواے ای

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ معطل شدہ ممالک کی فہرست میں سے وہ رہائشی جنہیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین لگ چکی ہے وہ 12 ستمبر سے واپس آسکتے ہیں۔

دبئی: متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزا کے حامل ہندوستان، پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ویکسین شدہ افراد پر سفری پابندی ختم کر نے کا اعلان کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے جمعہ کو اعلان کیا کہ معطل شدہ ممالک کی فہرست میں سے وہ رہائشی جنہیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین لگ چکی ہے وہ 12 ستمبر سے واپس آسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اُن ممالک کے افراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے اور وہ جو گزشتہ 6 مہینوں سے دوسرے ملک میں رہائش پزیر تھے، اتوار سے متحدہ عرب امارات واپس آسکتے ہیں۔

ان ممالک میں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نمیبیا، زیمبیا، کانگو، یوگنڈا، سیرالیون، لائبیریا، جنوبی افریقا، نائیجیریا اور افغانستان شامل ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.