9/11 حملہ کی 20 ویں برسی ، مہلوکین کو جوبائیڈن کا خراج

جوبائیڈن 20 سال قبل پیش آئے 9/11 واقعہ کے مہلوکین کی یاد منارہے تھے۔ بائیڈن اس وقت سنیٹر تھے جب کہ اغوا کنندوں نے 4 طیاروں پر قبضہ کرتے ہوئے 2001 میں ملک کو بدترین دہشت گردانہ حملہ کاشکار بنایا تھا۔

نیویارک۔:  صدر جوبائیڈن امریکی عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ تعاون کا جذبہ دوبارہ پیدا کرتے ہوئے 9/11 دہشت گردانہ حملہ کے بعد کے دور میں اٹھ کھڑے ہوں۔

جوبائیڈن 20 سال قبل پیش آئے 9/11 واقعہ کے مہلوکین کی یاد منارہے تھے۔ بائیڈن اس وقت سنیٹر تھے جب کہ اغوا کنندوں نے 4 طیاروں پر قبضہ کرتے ہوئے 2001 میں ملک کو بدترین دہشت گردانہ حملہ کاشکار بنایا تھا۔

پہلی مرتبہ کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے بائیڈن 9/11 کی برسی منارہے ہیں۔ صدر کامنصوبہ ہے کہ ان تین مقامات پر خراج عقیدت پیش کیاجائے جہاں طیاروں کو ٹکرایا گیا تھا لیکن انہوں نے تقریر کا مابقی حصہ دیگر افراد کے لیے چھوڑ دیاتھا۔

وائٹ ہاوز نے جمعہ کو ریکارڈ کردہ خطاب جاری کیا جس میں جوبائیڈن نے حقیقی قومی اتحاد کے احساس کا تذکرہ کیا جو ان حملوں بعد پیدا ہوا تھا ۔

بائیڈن نے بتایا کہ 11 ستمبر کا واقعہ ان کے لیے  سب سے بڑا سبق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت اتحاد ہے۔  بائیڈن جمعہ کی شب نیویارک پہنچنے جبکہ روشنیوں کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیاگیاتھا۔

یہ وہی مقام ہے جہاں حملہ سے پہلے ٹاور س موجود تھے۔ سب سے پہلے انہو ں نے نیشنل ستمبر 11 میموریل پر توقف کیا جہاں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹاورس کوگرا دیا گیاتھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے نیو یارک کے ٹوئن ٹاورز پر حملوں کی بیسویں برسی کے موقع پر شہریوں سے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.