اسرائیلی فوج کی تلاشی کارروائیاں،9 فلسطینی گرفتار

دوسری جانب قابض صہیونی حکام نے ستمبر کے اوائل میں سرنگ کے ذریعے جلبوع جیل سے فرار کے بعد دوبارہ گرفتار کیے گئے تمام 6 فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارہ: مقبوضہ بیت المقدس قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف علاقوں بیت المقدس اور غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے موقع پر قابض فوج نے ان کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ دوسری جانب قابض صہیونی حکام نے ستمبر کے اوائل میں سرنگ کے ذریعے جلبوع جیل سے فرار کے بعد دوبارہ گرفتار کیے گئے تمام 6 فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کے وکیل ایڈووکیٹ خالد محاجنہ نے بتایا کہ ان کے موکل اسیر محمد عارضہ کو قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔

محاجنہ نے بتایا کی محمد عارضہ سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور دوسرے اسیران سے بھی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد انہیں مختلف جیلوں میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر زکریا الزبیدی کو بئر سبع کے ایچل جیل میں قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔

اسیران کے وکیل محاجنہ نے بتایا کہ آج اتوار کو اسرائیلی فوجی عدالتوں میں 6فلسطینی قیدیوں کو پیش کیا جائے گا۔ یہ فلسطینی 6ستمبر کو جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہوئے تھے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.