اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی لڑکا ہلاک

13سالہ محمد داداس جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی آباد کاری کے خلاف ہفتہ وار مظاہرے میں شریک تھا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

یروشلم: اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک فلسطینی لڑکا ہلاک ہو گیا ہے۔

13سالہ محمد داداس جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی آباد کاری کے خلاف ہفتہ وار مظاہرے میں شریک تھا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

فلسطینی وزیر اعظم نے اسے منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ یہ واقعہ نبلوس کے دیر الحطاب نامی گاوں میں پیش آیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان پر پتھراو کیا گیا، جس کے رد عمل میں فوجیوں نے فائرنگ کی۔

اسرائیل نے حال ہی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید تین ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے، جس پر فلسطینی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.