مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں میں جھڑپیں

اسرائیل کی پولیس اور فلسطینیوں میں وقفہ وقفہ سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ مشرقی یروشلم میں نہ صرف کشیدگی پیدا ہوگئی ہے بلکہ افراتفری اور بے چینی کا ماحول بھی دیکھا جارہا ہے۔

یروشلم: اسرائیل کی پولیس اور فلسطینیوں میں وقفہ وقفہ سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ مشرقی یروشلم میں نہ صرف کشیدگی پیدا ہوگئی ہے بلکہ افراتفری اور بے چینی کا ماحول بھی دیکھا جارہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے مختلف مقامات پر دھاوے کرکے اس شخص کو تلاش کیا جارہا ہے جو کہ سپاہی کو ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے۔

اس ہفتہ کے اوائل میں بتایا جاتا ہے کہ ایک فلسطینی نے اسرائیل کے سپاہی کو گولی مارکز ہلاک کردیا جس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا اور علاقہ میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی ہے‘ کل رات سے آج صبح تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی یروشلم کی جانب آرہے ہیں تاکہ سکّوٹ ہالی ڈے تقریب میں شرکت کیجاسکے جو کہ ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔ پولیس نے کہا کہ 23 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں نا بالغ بھی شامل ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ نقاب ڈالے ہوئے احتجاجیوں نے آتشی بم پھینکیں‘ اس کے علاوہ سنگباری بھی کی۔

اس کا ویڈیو فوٹیج اسرائیل کی پولیس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑکوں پر احتجاجی پرتشدد کاررروائیوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے کہا کہ بعض کیسس میں عہدیداروں نے احتجاجیوں کے خلاف شدید کارروائی کی۔ چہارشنبہ کو مشرقی یروشلم میں دوکانات کاروباری ادارے اور اسکولس بند رکھے گئے۔