اسلامک اسٹیٹ، خطرہ نہیں دردِ سر: ذبیح اللہ مجاہد

نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ داعش کو عنقریب کچل دیا جائے گا۔

کابل: افغانستان کی طالبان حکومت کی وزارت ِ اطلاعات و ثقافت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسلامک اسٹیٹ / داعش کو ”دردِ سر“ کہا ہے ”خطرہ“ نہیں۔

نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ داعش کو عنقریب کچل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم داعش کو خطرہ نہیں مانتے بلکہ اسے سر درد کہتے ہیں۔

وہ بعض مقامات پر سر درد پیدا کرتی ہے لیکن ہر واقعہ کے فوری بعد اس کا تعاقب کیا گیا۔ افغانستان کے عوام‘ اسلامک اسٹیٹ کی تائید نہیں کرتے۔

سیاسی ماہرین کا تاہم کہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ‘ افغانستان میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اسے توڑنے کے لئے زوردار کوشش نہیں کی گئی تو وہ اپنی سرگرمیاں بڑھادے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.