اسپیکر اسد قیصر، اپنے عہدہ کا احترام کریں: بلاول بھٹو

بلاول نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی شروعات اسپیکر سے اپنی پوزیشن کا احترام کرنے کی گزراش کرتے ہوئے کی۔

اسلام آباد: صدرنشین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے چہارشنبہ کے دن اسپیکر قومی اسمبلی (پاکستانی پارلیمنٹ) اسد قیصر سے گزارش کی کہ وہ اپنے عہدہ کا احترام کریں۔

بلاول نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی شروعات اسپیکر سے اپنی پوزیشن کا احترام کرنے کی گزراش کرتے ہوئے کی۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر پاکستانی قومی اسمبلی کا کسٹوڈین ہوتا ہے۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے اپنے خطاب میں الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی برائی کی۔

انہوں نے عمران خان حکومت پر تنقید کی کہ وہ انتخابی اصلاحات پر اتفاق ِ رائے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت الکٹرانک ووٹنگ مشینیں اس لئے متعارف کرانا چاہتی ہے کہ وہ اب ووٹ مانگنے کے موقف میں نہیں ہے۔

بلاول کی طرح انہوں نے بھی اسپیکر سے خواہش کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.