افغانستان دنیا کے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: ملا عبدالغنی

امارت اسلامی افغانستان دنیا کے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتی ہے۔ اگر کسی کو ہم سے کوئی مسئلہ ہے تو ہم بات چیت کے ذریعہ مسئلہ حل کرنے کو تیار ہیں۔ دوسروں کو نقصان پہنچانے کا نہ تو ہمارا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی یہ ہماری پالیسی ہے۔

کابل: طالبان کی نگراں حکومت کے کارگزار نائب وزیراعظم اول ملا عبدالغنی برادر نے دنیا کے ممالک سے خواہش کی ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے سفارت خانے کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی‘ کسی بھی ملک کو نقصان پہنچانے کی پالیسی نہیں رکھتی۔

طلوع نیوز نے جمعہ کے دن اطلاع دی کہ ملا برادر نے ایک دن قبل ایک میٹنگ میں یہ بات کہی جس میں روس‘ چین‘ پاکستان کے سفیروں اور طالبان عہدیداروں بشمول کارگزار وزیر خارجہ امیر خان متقی نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان دنیا کے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتی ہے۔ اگر کسی کو ہم سے کوئی مسئلہ ہے تو ہم بات چیت کے ذریعہ مسئلہ حل کرنے کو تیار ہیں۔ دوسروں کو نقصان پہنچانے کا نہ تو ہمارا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی یہ ہماری پالیسی ہے۔

 افغانستان کا مستقبل‘ گہوارہ امن ہوگا۔ دوحہ (قطر) میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹ کرکے یہ بات بتائی۔ امیر خان متقی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے ملک میں اچھی حکمرانی کا نیا سیاسی باب کھولنا چاہتے ہیں۔ ہمارے تعلقات کا جہاں تک تعلق ہے ہم خطہ میں نیا سیاسی باب کھولنا چاہتے ہیں۔ طلوع نیوز یہ اطلاع دی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.