افغانستان‘ عالمی برادری کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں:امیر خان متقی

متقی نے افغانیوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوجائیں اور ملک کی تعمیرنو میں حصہ لیں۔ اس کی معیشت‘ بھائی چارہ اور اتحاد میں اضافہ کریں۔

کابل: افغانستان کی نئی حکومت کے کارگزار وزیر خارجہ نے آج یہاں کہا کہ افغانستان‘ بین الاقوامی برادری کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے جن میں پڑوسی اور علاقائی ممالک بھی شامل ہیں۔

 امیر خان متقی نے کارگزار وزیر کامرس و صنعت کو متعارف کرنے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارت‘ بین الاقوامی برادری کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور تمام ممالک بشمول پڑوسی ممالک کے ساتھ بقائے باہم کا خواہاں ہے۔ یہی ہمارا پیام ہے۔

 متقی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا۔ نیا انتظامیہ‘افغان سرزمین کو کسی کے بھی خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پڑوسی ممالک‘ خطہ اور ساری دنیا کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور افغانستان پر دباؤ ڈالنے سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔

 15  اگست کو کابل پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے 7 ستمبر کو کارگزار حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ متقی نے افغانیوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوجائیں اور ملک کی تعمیرنو میں حصہ لیں۔

 اس کی معیشت‘ بھائی چارہ اور اتحاد میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر کارگزار وزیر کامرس و صنعت نورالدین عزیزی نے بھی خطاب کیا اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور معیشت کو مستحکم بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا عہد کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.