افغانستان میں مسجد کے امام کو گولی ماردی گئی

ایک مقامی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پیر کی صبح مقام خان علاقہ میں مفتی سید اللہ پر گولیاں چلادیں۔

جلال آباد: نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع بحسود کی ایک مقامی مسجد کے امام کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

ایک مقامی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پیر کی صبح مقام خان علاقہ میں مفتی سید اللہ پر گولیاں چلادیں۔

اسی دوران علیحدہ واقعہ میں جلال آباد شہر کے قاسم آباد علاقہ میں پیر کی صبح مصروف اوقات میں سڑک کنارے بم پھٹا۔ ایک گاڑی اس کی زد میں آگئی‘ 2 افراد زخمی ہوئے۔ ایک عینی شاہد نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.