افغانستان میں موسیقی پر پابندی!

کئی شادی خانوں میں موسیقی کو محدود کیا جارہا ہے۔ موسیقاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے ڈر لگ رہا ہے۔ ایک موسیقار نے بتایا کہ قومی دارالحکومت کے ایک چیک پوائنٹ پر ایک طالبان جنگجو نے اس کے آلات موسیقی کو توڑدیا۔

کابل: افغانستان میں اقتدار پر طالبان کے قبضہ کے ایک ماہ بعد موسیقی خاموش ہوگئی ہے۔ عسکریت پسند گروپ نے گزشتہ مرتبہ 1990 دہے کے اواخر میں ملک پر حکومت نے کی تھی اور موسیقی پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس مرتبہ بھی طالبان کی جانب سے قائم کی گئی حکومت نے اب تک کوئی سرکاری اقدام نہیں کیا ہے۔لیکن موسیقاروں کو یہ خوف لاحق ہے کہ پابندی عائد کی جائے گی۔ بعض طالبان جنگجوؤں نے خود اپنی طرف سے قوانین نافذ کرنا شروع کردیئے ہیں۔

موسیقاروں اور موسیقی مقامات پر ہراسانی کی جارہی ہے۔ کئی شادی خانوں میں موسیقی کو محدود کیا جارہا ہے۔ موسیقاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے ڈر لگ رہا ہے۔ ایک موسیقار نے بتایا کہ قومی دارالحکومت کے ایک چیک پوائنٹ پر ایک طالبان جنگجو نے اس کے آلات موسیقی کو توڑدیا۔ ڈرائیورس جہاں بھی طالبان کا چیک پوائنٹ دیکھتے ہیں وہ اپنے ریڈیو بند کردیتے ہیں۔

ذریعہ
اے پی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.