افغانستان میں 130 خواتین کو فروخت کرنے والا گرفتار

یہ شخص غریب کنبوں کو نشانہ بناتا تھا۔ وہ ان کی لڑکیوں کے لئے امیر شوہر ڈھونڈنے کا لالچ دیتا تھا۔ اس نے کم ازکم 130 عورتوں کو بیچ دیا۔

قندوز: کہا جاتا ہے کہ افغان طالبان نے ایک شخص کو کم ازکم 130 عورتوں کو فروخت کردینے پر گرفتار کرلیا ہے۔

طالبان کے صوبائی پولیس سربراہ دم اللہ سراج نے بتایا کہ اس شخص کو شمالی صوبہ جوزیان سے گرفتار کیا گیا۔

یہ شخص غریب کنبوں کو نشانہ بناتا تھا۔ وہ ان کی لڑکیوں کے لئے امیر شوہر ڈھونڈنے کا لالچ دیتا تھا۔ اس نے کم ازکم 130 عورتوں کو بیچ دیا۔

افغانستان ماضی میں ہیومن ٹریفکنگ کا مرکز رہا ہے۔ طالبان کی وزارت ِ داخلہ حال میں کم ازکم 60 افراد کو جن میں پاسپورٹ آفس کے ملازمین بھی شامل ہیں‘ گرفتار کرچکی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.