اقوام متحدہ میں سہیل شاہین طالبان حکومت کے سفیر نامزد

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے،اس کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

کابل: عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزدکیا۔

رپورٹ مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگٹریس کے ترجمان نے طالبان زیرخارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے ۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے،اس کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیرسے پہلے اس معاملہ پرمیٹنگ کا امکان نہیں اس لیےشبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس پیر27 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔ میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیرکو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.