مشرق وسطیٰ

غزہ کے اسپتالوں میں سہولیات ختم،بے ہوش کیے بغیر آپریشن کیے جا رہے ہیں: وزارت صحت

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر مدحت عباس نے کہا کہ اسپتالوں کے صحن، آپریشن رومز اور ایمرجنسی کی زمین پر سیکڑوں افراد پڑے ہیں، ان افراد میں اکثریت معصوم بچوں کی ہے۔

یروشلم: غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر مدحت عباس نے کہا کہ اسپتالوں کے صحن، آپریشن رومز اور ایمرجنسی کی زمین پر سیکڑوں افراد پڑے ہیں، ان افراد میں اکثریت معصوم بچوں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت مزید کئی فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں مغربی کنارے کے علاقوں رملہ اور نابلوس میں بھی اسرائیلی فورسز نے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہو گئے تھے۔