اقوام متحدہ میں ہماری حمایت پر عمران خان کے شکر گزار: طالبان

”ہم امید کرتے ہیں کہ پڑوسی ممالک بین الاقوامی برادری کے سامنے افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے“۔

اسلام آباد: طالبان نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔پاکستانی روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کل ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر حمایت کرنے پر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کے موقف کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔

”ہم امید کرتے ہیں کہ پڑوسی ممالک بین الاقوامی برادری کے سامنے افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے“۔

انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے بین الاقوامی برادری اور امریکہ کے سامنے طالبان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔مسٹر ذبیح اللہ نے کہا کہ قطر، ازبکستان اور کئی دیگر ممالک نے افغانستان کے بارے میں مثبت رویہ اختیار کیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.