امراللہ صالح کے بنگلہ سے ضبط 6.5 ملین ڈالر‘ سنٹرل بینک میں جمع

سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ یہ امراللہ صالح کا بنگلہ ہے‘ ہم جب یہاں آئے تو ہم نے 1,05,000  امریکی ڈالر پائے۔ ہم نے یہ رقم گورنر کو دے دی۔ وہ شخص کہتا ہے ہمیں آج 6.2 ملین امریکی ڈالر اور سونے کی 18  اینٹیں ملیں جنہیں ہم نے اپنے رہنماؤں کے حوالہ کردیا۔

نئی دہلی: طالبان نے توثیق کی ہے کہ سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بنگلہ سے 6.5 ملین امریکی ڈالر اور سونے کی 18 اینٹیں ضبط ہوئیں جنہیں افغانستان کے سنٹرل بینک ”دا افغانستان بانک“ کو سونپ دیا گیا۔

حال میں طالبان کے مُلّا شہاب الدین دلاور نے طلوع نیوز سے کہا تھا کہ انہیں صدارتی محل کے 2 مختلف مقامات سے فی کس 1 ملین امریکی ڈالر ملے ہیں۔

سوشیل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ یہ امراللہ صالح کا بنگلہ ہے‘ ہم جب یہاں آئے تو ہم نے 1,05,000  امریکی ڈالر پائے۔ ہم نے یہ رقم گورنر کو دے دی۔ وہ شخص کہتا ہے ہمیں آج 6.2 ملین امریکی ڈالر اور سونے کی 18  اینٹیں ملیں جنہیں ہم نے اپنے رہنماؤں کے حوالہ کردیا۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگ گنتی کررہے ہیں اور ڈالرس اور سونے کی اینٹوں کی تصاویر لے رہے ہیں۔

پیر کے دن ذبیح اللہ مجاہد کے معتمد محمد بلال کریمی نے کہا تھا کہ وہ ڈالر اور سونے سے متعلق رپورٹ کی توثیق نہیں کرسکتے۔

کریمی نے بعد میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈالر اور سونے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارت کے مجاہدین کو اشرف غنی کے نائب اول امراللہ صالح کے بنگلہ سے زائداز 6 ملین امریکی ڈالر کی رقم اور سونے کی 18 اینٹیں ملی ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.