انجیلا مرکل کی چینی صدر کے ساتھ وداعی ویڈیو کال

دونوں قائدین نے ویڈیو کال کے دوران کورونا وبا، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کل چینی صدر شی جن پنگ سے اپنی الوداعی ویڈیو کال میں بات چیت کی اور وبائی مرض کورونا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں قائدین نے ویڈیو کال کے دوران کورونا وبا، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے جرمن لیڈر انجیلا مرکل کو "چینی عوام کا دوست” قرار دیا۔سبکدوش ہونے والی۔جرمن حکومت کے ایک ترجمان مارٹن فیٹز نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے، "آنے والی جی 20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں، موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل اور وبائی امراض کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق چین اور یورپی یونین کے درمیان معاہدے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئندہ برس جرمنی اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 برس مکمل ہو جائیں گے اور اس مناسبت سے دونوں رہنماؤں نے باہمی تاریخی رشتوں کو بھی سراہا۔

چین کے حکومتی میڈیا کے مطابق بات چیت کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو "چینی عوام کا دوست” قرار دیا۔ جرمنی میں نئی حکومت کے قیام کے فوری بعد انجیلا مرکل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔

چینی صدر نے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد انجیلا مرکل کو چین کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.