حیدرآباد

پروفیسر کی جانب سے جنسی ہراسانی، پولیس میں تھائی لینڈ طالبہ کی شکایت

اس طالبہ کی شکایت کی بنیاد پر شہرحیدرآباد کی گچی باولی پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے حقائق کی تصدیق کرنے کاکام شروع کردیا۔

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ایک پروفیسر کی جانب سے مبینہ دست درازی کی شکایت ایک بیرونی ممالک کی طالبہ نے پولیس سے کی۔تھائی لینڈسے تعلق رکھنے والی طالبہ نے پولیس سے کی گئی شکایت میں الزام لگایا کہ پروفیسر اس کو کچھ عرصہ سے جنسی طورپر ہراساں کررہا ہے۔

اس طالبہ کی شکایت کی بنیاد پر شہرحیدرآباد کی گچی باولی پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے حقائق کی تصدیق کرنے کاکام شروع کردیا۔